دیگر زبانوں میں مواد
以巴基斯坦文提供的資訊
香港房屋委員會/房屋署網站的巴基斯坦文版本只選取部分重要資訊。要查閱我們網站的全部資訊,可瀏覽英文版、繁體中文版或簡體中文版。
اردو میں معلومات دستیاب ہیں
ہانگ كانگ ہاؤسنگ اتھارٹی/ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ كی اُردو ورژن ویب سائٹ پرصرف ضروری معلومات ہیں۔
ضروری معلومات ہیں ۔ آپ انگریزی روایتی چینی یا آسان چینی میں ہماری ویب سائٹ كے مكمل
مواد تك رسائی حاصل كر سكتے ہیں۔
سركاری كرایہ كے گھروں كے درخواست گزاروں كے لئے معلومات
سركاری كرایہ كے گھر كے لیے اہل ہونے كے لئے اس شخص كو مخصوص معیار پر اترنا ہو گا۔ اہل امیدواروں کو انتظار کی فہرست میں ڈالا جائے گا اور ان كی اولیت كے مطابق فلیٹ كی پیشكش كی جائے گی ۔
. تفصیلات کے لئے، برائے مہربانی مندرجہ ذیل لنک پر کلک کریں
(PDF) سركاری كرایہ كے گھروں كے لیے درخواست
سركاری گھر كے كرائے داروں كے لئے معلومات
1. اسٹیٹ منیجمینٹ کے نفاذ کے لئے ماركنگ اسكیم
ماحولیاتی صفائی اور سركاری گھروں كی ایسٹیٹس كو بہتر بنانے کے لئے، ہم نے ایك ماركنگ اسكیم كا نفاذ كیا ہے ۔ كرایہ دار جو مخصوص غلطیاں كریں گے انہیں جرمانے کے پوائنٹ دئیے جائیں گے ۔ جب دو سال كے دوران 16 پوائنٹ جمع ہو جائیں گے تو كرایہ داری كو ختم كر دیا جائے گا ۔
. تفصیلات کے لئے، برائے مہربانی مندرجہ ذیل لنک پر کلک کریں
(PDF) ایسٹیٹ منیجمینٹ کے نفاذ کے لئے ماركنگ اسكیم
2. كرایہ كی معاونت كے لیے اسكیم
ہماری ” كرایہ كی معاونت کے لیے اسكیم“ كا مقصد ایسے سركاری كرایہ داروں كی مدد كرنا ہے جو عارضی مالی مشكلات كا شكار ہیں ۔ اہل خاندان كے لیے ان كے مالی حالات كے مطابق%25 یا%50 كرایہ میں كمی كی جائے گی ۔
. تفصیلات کے لئے، برائے مہربانی مندرجہ ذیل لنک پر کلک کریں
(PDF) كرایہ كی معاونت كے لیے اسكیم
3. خاندان میں تبدیلیاں
كرایہ داروں كو چاہیے كہ خاندان کےكوائف میں تبدیلی كی صورت میں فوراً ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ.
كو اطلاع دیں اور متعلقہ قوانین اور طریقہ كار کےمطابق خاندان میں تبدیلیوں کےبارے میں درخواست دیں ۔
. تفصیلات کے لئے، برائے مہربانی مندرجہ ذیل لنک پر کلک کریں
(PDF) خاندان کے افراد كی شمولیت پر مختصر نوٹ
(PDF) خاندان كے اراكین كے اخراج پر مختصر نوٹ
ان نسلی اقلیتوں کے لئے جنہیں سرکاری رہائش کی خدمات سے متعلق معاملات كے لیے ہاؤسنگ اتھارٹی (HA) کی مدد،تحقیقات یا شکایت كے لیے ترجمانی كی ضرورت ہوتی ہے، وہ :
نسلی اقلیتوں كے مركز (CHEER)كی ٹیلیفون پر ترجمانی كی سہولت (TELIS)كی ہاٹ لائن پر فون كرسكتے ہیں، (CHEER's URL: www.hkcs.org/gcb/cheer/cheer-e.html) ، جو فون پر بلامعاوضہ ترجمانی كی سہولت فراہم كرتا ہے، اور ترجمان سے HA كی ہاٹ لائن 2712 2712 (صبح 8:30 بجے سے رات 7:00 بجے روزانہ)پر کانفرنس کال كرنے كی درخواست كر سكتے ہیں ۔ چیئر كے ہاٹ لائن نمبر مندرجہ ذیل ہیں :
![]() | ![]() |
|
|---|---|---|
![]() |
1 بھاسا انڈونیشیا
2 تگالوگ 3 تھائی |
|
![]() |
1 ہندی
2 نیپالی |
|
![]() |
1 پنجابی
2 اُردو |
|




















