دیگر زبانوں میں مواد

以巴基斯坦文提供的資訊
香港房屋委員會/房屋署網站的巴基斯坦文版本只選取部分重要資訊。要查閱我們網站的全部資訊,可瀏覽英文版、繁體中文版或簡體中文版。
اردو میں معلومات دستیاب ہیں
ہانگ كانگ ہاؤسنگ اتھارٹی / ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ كی ویب سائٹ كے )ہندی / نیپالی / اردو / بھاساانڈونیشیا /تگالوگ / تھائی/پنجابی / ویتنامی ( ورژن پر صرف ضروری منتخب معلومات موجود ہیں۔آپ انگریزی، روایتی چائینیز یا آسان چائینیز میں ہماری ویب سائٹ كے مكمل مواد تک رسائی حاصل كر سكتے ہیں۔
پبلک رینٹل ہاؤسنگ (PRH) كے درخواست گزاروں كے لیے معلومات
PRH كے لیے اہل ہونے كے لیے، ایک درخواست گزار كو عمومی اہلیت كے معیار پر پورا اترنا ہو گا۔ PRH كے لیے درخواستوں كے كامیاب اندراج اور تفصیلی جانچ سے گزرنے کے لیے اس کی تصدیق ہو جانے پر، اہل درخواست گزاروں كو اندراج كی تاریخ / درخواستوں کے -Gنمبر کے مساوی تاریخ (اگر کوئی ہے) یا كوٹہ اور پوائنٹ سسٹم كے تحت حاصل كیے گئے پوائنٹس كی بنیاد پر فلیٹ كی پیش كش كی جائے گی ۔
تفصیلات کے لیے ، برائے مہربانی مندرجہ ذیل لنک پر کلک کریں۔
پبلک رینٹل ہاؤسنگ كے لیے درخواست (PDF)
PRH کے مكمل شدہ درخواست فارم كا نمونہ (PDF)
پبلک ہاؤسنگ كے كرایہ داروں كے لیے معلومات
1. اسٹیٹ منیجمینٹ کے نفاذ کے لیے ماركنگ اسكیم
ماحولیاتی صفائی اور سركاری گھروں كی ایسٹیٹس كو بہتر بنانے کے لیے، ہم نے ایک ماركنگ اسكیم كا نفاذ كیا ہے ۔ كرایہ دار جو مخصوص غلطیاں كریں گے انہیں جرمانے کے پوائنٹ دئیے جائیں گے۔ کوئی بھی درست پوائنٹس رکھنے والے گھرانوں کو کسی بھی قسم کی رضاکارانہ منتقلی کے لیے درخواست دینے سے روک دیا جائے گا۔ جب دو سال كے دوران 16 پوائنٹس جمع ہو جائیں گے تو كرایہ داری كو ختم كر دیا جائے گا۔
تفصیلات کے لیے ، برائے مہربانی مندرجہ ذیل لنک پر کلک کریں۔
ایسٹیٹ مینجمنٹ کے نفاذ کے لیے ماركنگ اسكیم (PDF)
2. كرایہ كی معاونت كے لیے اسكیم
ہماری كرایہ كی معاونت کے لیے اسكیم كا مقصد ایسے سركاری كرایہ داروں كی مدد كرنا ہے جو عارضی مالی مشكلات كا شكار ہیں ۔ اہل خاندان كے لیے ان كے مالی حالات كے مطابق 25 فیصد یا 50فیصد كرایہ میں كمی كی جائے گی۔
تفصیلات کے لیے ، برائے مہربانی مندرجہ ذیل لنک پر کلک کریں۔
كرایہ كی معاونت كے لیے اسكیم (PDF)
3. خاندان میں تبدیلیاں
ایک سركاری كرایہ كے رہائشی فلیٹ کو صرف کرایہ داری کے معاہدے میں درج شدہ کرایہ دار اور اس کے خاندان کے افراد کے استعمال میں ہونا چاہیے ۔ كرایہ داروں كو چاہیے كہ خاندان کے كوائف میں کسی بھی تبدیلی كی صورت میں فوراً ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ كو اطلاع دیں اور مروجہ پالیسیوں اور طریقہ کار کے مطابق متعلقہ درخواستیں دیں۔
تفصیلات کے لیے ، برائے مہربانی مندرجہ ذیل لنک پر کلک کریں۔
خاندان کے اراكین كی شمولیت (PDF)
خاندان كے اراكین کا اخراج (PDF)
4. آمدن اورا ثاثہ جات كا بیان
وہ گھرانے جو 10 سالوں سے پبلک رینٹل ہاوسنگ میں رہ رہے ہیں ان كو ”مالی اعتبار سے بہتر كرایہ داروں كی پالیسی“ كے مطابق ہر دو سال كے بعد بیان دینا ہوگا ۔ وہ گھرانے جن كو نئے كرایہ داری كے معاہدے كی پالیسی كے تحت نئی كرایہ داری كا معاہدہ دیا گیا ہو اور وہ گھرانے جن كی پبلک رینٹل ہاوسنگ كی درخواست كرایہ داری كی انتظامیہ پالیسی كے تحت منظور ہوگئی ہو ان كو بھی بیان دینا ہوگا ، بلا لحاظ كہ ان كی كرایہ داری كو كتنا عرصہ ہوا ہے۔ اکتوبر 2023 سے، PRH کرایہ داروں اور خاندان کے تمام اراکین کو PRH میں داخلے کے بعد سے ہر دو سال بعد ہانگ کانگ میں ان کے زیر تصرف اور گھریلو جائیداد کی ملکیت کے بارے میں ہاؤسنگ اتھارٹی (HA) کو بیان دینا ہوگا۔
تفصیلات کے لیے ، برائے مہربانی مندرجہ ذیل لنک پر کلک کریں۔
مالی اعتبار سے بہتر كرایہ داروں كی پالیسیاں (PDF)
ان مختلف نسل کے لوگوں کے لیے جنہيں سرکاری رہائش کی خدمات سے متعلق معاملات كے ليے HAکی مدد،تحقيقات يا شکايت كے ليے ترجمانی كی ضرورت ہوتی ہے، وہ:
نسلی اقليتوں كے مركز(CHEER) كی ٹيليفون پر زبانی ترجمہ كی سہولت (TELIS) كی ہاٹ لائن پر فون كرسكتے ہيں، (https://hkcscheer.net CHEER’s URL:) جو فون پر زبانی ترجمہ كی سہولت مفت فراہم كرتا ہے، اور ترجمان سےHA كی ہاٹ لائن 2712 2712پر کانفرنس کال كرنے كی درخواست كر سكتے ہيں ۔ CHEER كے ہاٹ لائن نمبرز مندرجہ ذيل ہيں:
| ہاٹ لائن نمبر TELIS | زبان |
|---|---|
|
3755 6811
|
بهاسا انڈونيشيا
|
|
3755 6822
|
نيپالی
|
|
3755 6833
|
اردو
|
|
3755 6844
|
پنجابی
|
|
3755 6855
|
تگا لوگ
|
|
3755 6866
|
تهائی
|
|
3755 6877
|
ہندی
|
|
3755 6888
|
ویتنامی
|
